لاہور(خبرنگارخصوصی، اپنے رپورٹر سے ) ڈرافٹسمین اور سب انجینئرز نے پانچویں روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ، گزشتہ روز مظاہرین نے پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کے دفتر کے احتجاج کیا ،ڈرافٹسمین اور سب انجینئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور اپنے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ، مزیدبرآں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب، ڈرافٹسمین ایسوسی ایشن پنجاب اور لیبر یونین نے بھی سب انجنئیرز کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا اور باقاعدہ ملکر مطالبات کے حل کے لئے جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا ،مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان جناب چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا سنئیر نائب صدر پاکستان چوہدری فرمائش علی سندھو صوبائی صدر ایپکا پنجاب جناب ظفر علی خان جنرل سیکرٹری طاہر رضا شاہ ڈویڑنل صدر ایپکا لاہور ڈویڑن چوہدری محمد مختار گجر جنرل سیکرٹری ضیا اﷲ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا پاکستان ملک منوراقبال بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے صدر جناب محمد افضل کمبوہ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سرور گجر و دیگر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھر پور شرکت کی ،ڈرافٹسمین ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں بشارت علی کی قیادت میں بھر پور شرکت کی۔کلب چوک مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو نے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کامیاب نہ ہو نے سے دھرنا شدت اختیار کر گیا۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب عائشہ سعید سات ڈیلی ویجز نابینا افراد کے کنٹریکٹ لیٹر لیکر کلب چوک پہنچیں لیکن نابینا افراد نے پیشکش مسترد کر دی اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ نابینا افراد کا موقف ہے کہ تمام 570افراد کے ملازمت کے لیٹر جاری کیے جائیں ۔ ٹیوٹا اور محکمہ تعلیم کی طرف سے ملازمتوں کے حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن نابینا افراد لیٹر جاری ہو نے تک دھرنا دینے پر بضد ہیں ۔