لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا، مدعی پارٹی نے دوہرے قتل کے ملزم کی دھلائی کرڈالی، پولیس نے ہنگامہ کرنیوالے افراد اور ضمانت خارج ہونے پر ملزم کوبھی گرفتار کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی۔ ملزم باہر نکلا تو پہلے سے موجود مدعی پارٹی نے حملہ کردیا۔ملزم عامر شہزاد پر گوجرانوالہ میں کاشی مہر سمیت دو افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے ملزم عامر شہزاد اور اس کے ساتھی طاہر اور عدالت میں ملزم سے الجھنے والے آصف محل اور راشد وغیرہ کو بھی گرفتارکرکے تھانہ منتقل کردیا۔