لاہو ر ( جنرل رپورٹر) ہلال احمر پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کلیریکل سٹاف کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا،ٹریننگ ہلال احمر پنجاب اور جی سی یو کی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کی گئی،ٹریننگ سیشن میں وائس چانسلر جی سی یو لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ٹریننگ کے شرکاء کو خون کا بہاؤ روکنا، کرنٹ لگنا، ہڈی کا ٹوٹنا اور دل کا دورہ پڑنے جیسی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیت دی گئی،وی سی جی سی یو لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پنجاب کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔