لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں عید الاضحی ٰ کی چھٹیوں میں بھی ڈاکو سرگرم رہے اور متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کردیا، چنار باغ میں روزنامہ 92 نیوز کے شفٹ انچارج کا گھر بھی ڈکیتی واردات کی زد میں آگیا، 4ڈاکورائیونڈ کے علاقہ چنارباغ میں کچن کی کھڑکی کی گرل کاٹ کر روزنامہ 92نیوز کے شفٹ انچارج سہیل عیتق راوت کے گھر سے بھائی سمیت فیملی کو یرغمال بناکر ساڑھے 8لاکھ روپے کی نقدی،طلائی زیورات ،15عددبرانڈڈگھڑیاں لوٹ کر پیدل فرارہوگئے ، ہاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈ 100گزدوراپنے کیبن میں بیٹھا رہا ۔ مصطفی آ با د کے علا قہ میں تنز یل کے گھر سے 3 لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، ما ڈل ٹا ئو ن میں ابر ار کے گھر سے 3 لاکھ 45 ہزار نقدی، طلائی زیورات ، اچھر ہ میں قا سم کے گھر سے دوڈاکو 3لا کھ20ہزارنقدی اور قیمتی سامان ، رائیو نڈ میں ظہو ر کے گھر سے 2لا کھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لوٹا گیا، کا ہنہ میں لیا قت کے گھر سے 2لاکھ 20ہزار نقد ی اور طلا ئی زیو رات ، ڈیفنس سی میں فا روق کے گھر سے ایک لا کھ75ہز ار روپے نقد ی اور مو با ئل فو ن ،نو لکھا میں کا شف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹا گیا، ڈیفنس بی ،ملت پا رک ، اور غا زی آ با دمیں گاڑیاں اورنو اب ٹا ئو ن ،مسلم ٹا ئو ن،فیکٹر ی ایر یا،مستی گیٹ،نشتر کا لو نی،شا د با غ،کو ٹ لکھپت اورلا ڑ ی اڈہ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں ۔ اچھرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر میں تین افرادکو زخمی کردیا گیا، زخمیوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، گھر والوں اور اہل محلہ نے 3 ڈاکوؤں کا پکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔