لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوخود پیش ہوکر معاملے کی وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عدالت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شہری ساجد پرویز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو گاڑیاں رجسٹرد کرانے کیلئے درخواستیں دیں آدھا پراسس مکمل ہوچکاخدشہ ہے کہ ایکسائز حکام گاڑیاں سیل نہ کردے ۔عدالت ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے ۔