لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر) نشتر کالونی میں معصوم شہریوں کو ورغلا پھسلا کر نازیبا حرکات کیلئے گھر بلا کر پیسے بٹورنے والی خاتون اور اس کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ انعم شہزادی اپنے خاوند زرون کے ساتھ ملکر عرصہ سے شہریوں کو لوٹ رہی تھی، دوران تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ موبائل فون کے ذریعہ مختلف لوگوں کو چنگل میں پھنسا کر گھر بلاتی، جب ملزمہ قابل اعتراض حالت میں ہوتی تو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شوہر اسلحہ لیکر پہنچ جاتا، دونوں گھر آنے والے کو بلیک میل کرکے منہ مانگی رقم بٹورتے ، انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ایک شہری کو زنا کے مقدمہ میں پھنسانے پر دونوں کو گرفتار کرلیا۔