لاہور، ساہیوال ،چیچہ وطنی (کرائم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ 92 نیوز ) لاہور سمیت مختلف شہروں میں4افراد کو قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٰٹائون کے علاقہ عابد کالونی میں مالک مکان ملک افضل کا کرایہ دار عابد سے جھگڑا ہوا۔عابد کی والدہ 70سالہ شریفاں بی بی جھگڑا چھڑے میں چوٹ لنگے سے دم توڑ گئی۔ ساہیوال کے تھانہ نورشاہ کی حدود میں آبادی سرفراز ، ظہور بھٹی کو علی رضا وغیرہ نے وغیر نے فائرنگ کرنے قتل کردیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں موضع تارڑاں والہ ٹھٹھ موضع دوچرخہ میں بچے آپس میں لڑ پڑے جس پر احمد علی، غلام مرتضیٰ، غلام مصطفی اور غلام حیدر وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس سے محمد حسنین تارڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ زہداہ اور دو افراد نیاز اور فخر اقبال شدید زخمی ہوگئے۔