لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، شکر گڑھ ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، تحصیل رپورٹر) اسلام پورہ میں جو اں سالہ ما ڈل اور ڈا نسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی، ملتان روڈ ویو پارک میں رہائش پذیر آمنہ نامعلوم کلینک یا ہسپتال سے ڈرپ لگوا کر نجی ٹیکسی سروس کے ذریعہ کار میں سوار ہوکر اسلام پورہ کے علاقے سگیاں پل سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی، آمنہ ہلاک ہوگئی اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، آ منہ ما ڈلنگ کے علا وہ د بئی میں معروف ڈانسررہی ، کچھ سا ل قبل اس نے سمن آباد میں بیو ٹی پا رلر بھی بنا یا تھا جو بعد میں بند کر دیا ،آمنہ اکثر دبئی میں ہی قیا م پذیر رہتی تھی ۔ قا تل کو ن تھے اور کن وجو ہا ت کی بنا پر اسے قتل کیا گیا ، معلوم نہیں ہوسکا۔ قتل کے وقت اسکے دا ئیں با زو پر برینولہ لگا ہو اتھا ؟ کیا اس ما ڈل کو بھی دیگر ما ڈلزو سٹیج ڈا نسروں کی طر ح شو ٹر سے قتل کرایا گیا؟ جنہو ں نے ایک ہی گو لی اسکی کنپٹی پر ما ری تا کہ بچت نہ ہو سکے ؟ پو لیس کے مطا بق ابھی تک اہل خا نہ نے بھی قاتل کے حوا لہ سے کو ئی انکشا ف نہیں کیا ہے ؟ را ت گئے تک اس اندھی ہلا کت کی تفتیش جاری رہی۔ ساہیوال کے گاؤں 59 جی ڈی میں کردار کے شبہ پر 17 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا، مقدس کے کزنز کو اس کے کردار پر شبہ تھا، انہوں نے فائرنگ کرکے مقدس کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔ شکرگڑھ میں تھانہ نورکوٹ کے گاؤں رانیوال میں گھریلو ناچاقی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا، چھوٹے بھائی یاسر نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی شکیل کو قتل کیا اور فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سیالکوٹ میں تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 7بہنوں کے اکلوتے بھائی اور گھر کے واحد کفیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مسلم بازار میں مسلح ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا اور فرارہو گئے ۔ گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ جیندر میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور اسکی ماں کو شدید زخمی کر نے والے 2 ملزمان کو آلہ قتل پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ منیب حسن کو قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس نے شب و روز محنت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی ملزمان مبین ظفر ، محمد رفیق کو مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعدآلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ۔