لاہور، شیخوپورہ، ملتان ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،جنرل رپورٹر ) لاہورمناواں میں 25سالہ نوجوان نے پھندہ لیکر خودکشی کرلی، محمد ناصر نے گھر میں پھندہ لیکر زندگی کا خاتمہ کیا۔ شیخوپورہ میں قصبہ صفدرآباد میں اپنی چاچی سے تلخ سے دلبرداشتہ ہوکر 20 سالہ نوجوان گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا گل شیر کی اپنی چاچی سے بجلی کے بل کی ادائیگی پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں دوست کی ناراضگی سے دلبرداشتہ نوجوان نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی، شفیق الرحمان نے نشتر ہسپتال میں دم توڑا۔