لاہور(کرائم رپورٹر)رات گئے بابو صابو چوک کے قریب نوجوان کھمبے پرچڑھ گیا ۔ نوجوان کو اتارنے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔روزمرہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ رات گئے پولیس اور ریسکیو نے 1122 نوجوان کو ا تار لیا۔