لندن (نیٹ نیوز) لندن کی مسجد میں دو روز قبل چاقو حملے میں زخمی ہونیوالے بوڑھے موذن رفعت مغلد نمازجمعہ کیلئے مسجدپہنچ گئے ۔ 70سالہ رفعت کو حملے کے بعد ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔رفعت نماز جمعہ کیلئے مسجد پہنچے تو انہوں نے گردن میں پٹی ڈال کر بازو کو سہارا دے رکھا تھا۔ رفعت نے بتایا کہ جب حملہ ہوا تو میری آنکھیں بند ہو گئیں اور میں سجدہ ریز ہو گیا، خون زیادہ نکل رہا تھا تو میں نے ہاتھ رکھ کر خون روکنے کی کوشش کی، میں خوش قسمت تھا کہ میری شہ رگ نہیں کٹی۔میئر لندن صادق خان نے مسجد کا دورہ کیا، میئر کو مسجد کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔