لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بورڈ کی منظوری کے بعد ریگولیشنز نافذ کر دیے گئے ہیں جن میں بورڈ کے انتظامی اختیارات، سرکاری افسران کی تعیناتی و تقرری کے طریقہ کار کا تعین کیا گیا ہے ۔اتھارٹی میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی، ہر نشست کی شرائط و اہلیت،پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، محکمانہ کارروائی کا طریقہ کار، استعفیٰ اور ریٹائرمنٹ وغیرہ سے متعلقہ قواعدوضوابط کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ا سکے ساتھ ساتھ عملہ کے جائز حقوق اور قانونی مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ملازمین کی فلاح و بہبود کے پیش نظر میڈیکل انشورنس کے تحت علاج معالجے اور کم سے کم تین سال تسلی بخش ملازمت کے بعد گریجوٹی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاہم ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کو تسلی بخش کارکردگی سے منسلک کیا گیا ہے اور سب کو اپنے متعلقہ افسر سے سالانہ کارکردگی کی تجزیاتی رپورٹ اور اثاثہ جات ظاہر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔