لاہور (92 نیوزرپورٹ) لانگ مارچ یادھرنا ، مولانا فضل الرحمن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہوگئے ، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی تیاریاں شروع ہو گئیں، عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ تمام جماعتوں کو سربراہی اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کردی۔ذرائع کے مطابق مولانا نے لانگ مارچ کرنے کی صورت میں تیاری سے متعلق حکمت عملی واضح کرنے کی ہدایت بھی کردی۔لانگ مارچ کرنے کی صورت میں تیاری کاپلان کیا ہوگا؟۔ دھرنا دینا ہے تو کتنے روز کے لئے ؟ کون کتنے لوگ لائے گا؟استعفے کب دینے ہیں؟استعفوں کے بعد میں کیا لائن آف ایکشن ہو گا ؟پلان مرتب کرنے کا کہہ دیا۔