کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر پھٹ پڑے ۔ شکور شاد نے شکوہ کیا کہ نظر انداز کیا جارہا ہے ، سندھ انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود اجلاس میں انہیں نہیں بلایا گیا جس سے ان کی توہین ہوئی۔شکور شاد نے کہا کہ اجلاس میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور دیگر نے شرکت کی لہٰذا کمیٹی میں نہ بلانے پر کمیٹی سے مستعفی ہورہا ہوں۔