مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)فلسطین میں عید الاضحیٰ کے دن فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 65 افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی تنظیم ریڈ کریسنٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں 61 فلسطینی جبکہ چار اسرائیلی پولیس اہلکار شامل تھے ۔اتوار کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی عید کی خوشیاں منانے مسجد اقصیٰ کے اجتماع میں شریک ہوئے ۔ فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب فلسطینی مسلمان عید کے نماز پڑھنے کے مسجد اقصیٰ میں موجود تھے اور یہودی قدامت پسند وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے پہنچے تھے ۔کیونکہ اس برس عید الاضحٰی یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ تیشابے ِ او‘ جشن کے ساتھ ہو رہی ہے جس وجہ سے یہودی عبادت گزاروں نے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔