لاہور،نارووال(92نیوزرپورٹ)آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر ایک اورن لیگی رہنمانیب لاہورکے نشانے پرآگئے ،نیب نے سابق وفاقی وزیربرجیس طاہرکیخلاف انکوائری شروع کردی،ذرائع کے مطابق برجیس طاہرگزشتہ روزنیب لاہورمیں پیش ہوئے ،ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی،برجیس طاہر نے نیب کو بینک اکاؤنٹس، پراپرٹی دیگر تفصیلات فراہم کیں۔ادھرنیب نے سپورٹس بورڈکیس میں مزید5 ملزمان احسان الحق،محمد عمران،طیب وسیم،محمد آصف اورخالد محمودکوگرفتارکرلیا،ذرائع کے مطابق گرفتاریاں سابق ڈی جی سپورٹس کے بیان کی روشنی میں عمل میں آئیں۔ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکوں میں لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے ،ملزمان کوآج احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات تیزکردیں،ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سپورٹس سٹی کا دورہ کیا اور مختلف گراؤنڈز اور ریکارڈکاجائزہ لیا۔ٹیم نے ہاسٹل کی تعمیر میں مبینہ ہیرپھیرکے معاملے کا بھی جائزہ لیا،پاکستان سپورٹس بورڈکے حکام نے ریکارڈپرنیب کو بریفنگ دی۔