مکرمی!پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے جنگلات کا کٹاؤ اس کی بڑی وجہ ہے۔ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ہوا کا معیار گر رہا ہو۔ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ آبادی میں اضافہ کی وجہ سے ہم نے پچھلے برسوں میں درختوں کی کٹائی زیادہ کی، جس کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہوا ۔ 2017 میں نہ صرف پاکستان کے شہر کراچی میں بلکہ بنگلہ دیش میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچادی۔ موسمیاتی تبدیلی کے نقصان زراعت کا شعبہ بھی کئی سال سے برداشت کر رہا ہے۔ دریائی پانی کے بہائو میں کمی کی وجہ سے آبپاشی کا نظام متاثر ہوا۔ پچھلے سال گندم کی کٹائی کے وقت بے وقت کی بارش نے تباہی مچادی اور کسان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسے جیسے انسان نے صنعتی ترقی حاصل کی ویسے ہی انسان نے ماحول بھی زہر آلودہ کیا۔ کوئلے کا بیجا استعمال ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنا۔ جس کی وجہ سے سموگ میں بھی اضافہ ہوا۔ لاہور اس وقت ماحولیاتی آلودگی میں دنیا میں سب سے پہلے نمبر پرہے۔ہمیں اپنی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانا ہو گی۔ گا۔ تب شاید ہم اس مسئلہ کو حل کر پائیں۔ (فاطمہ علی،ملتان)