ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولاد یمیر پو ٹن نے دعوی ٰکیا ہے کہ ان کے ملک کے نئے ہتھیاروں کا کسی ملک کے پاس کوئی توڑ نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ روس ان ہتھیاروں کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کیلئے استعمال نہیں کرے گا۔ ماسکو میں سینئر فوجی افسروں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اور ملک کے پاس ہائپر سانک ،لیزر یا دوسرے ایسے ہی ہتھیار نہیں ہیں۔