لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار ممتاز علی کے دو گانے بھارتی پنجابی فلم’’پنجابیت‘‘ میں شامل کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز علی کے نئے پنجابی گانے ’’جیہڑی گل توں کرنی‘‘ اور ’’بلدی تے تیل‘‘ کو نئی بھارتی پنجابی فلم ’’پنجابیت‘‘ میں شامل کیا گیاہے اور اس فلم کو 27 مارچ کو دنیا بھرمیں ریلیز کیا جارہاہے ۔ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ یہ دونوں گانے انہوں نے خود لکھے ہیں جبکہ ان کی کمپوزیشن میں نے اور گلوکار ندیم عباس لونے والا نے ترتیب دی ہے اور اس کا میوزک ابی خان نے ارینج کیا ہے ۔ اس فلم میں معروف گلوکارہ نوراں سسٹرز اور ننجا کے گانے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ان کے گانے ’’تیرا حق بن دا اے ‘‘ اور ’’ڈھولا ملتان دا ‘‘کو بھی بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔