لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول پمپس کی نیلامی سے قبل مالکان کو پٹرول پمپس کی اراضی چھوڑنے کے احکامات کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے شیخ فیصل محبوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر پٹرول پمپس کی نیلامی ختم کر دی جبکہ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو دوبارہ نیلامی کرتے وقت پٹرول پمپس پر قابض افراد کو شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیلامی سے قبل اراضی چھوڑنے کا حکم کالعدم قرار دے ۔