لندن(سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر ، رافیل نڈال، نوویک جوکووک اوررابرٹو بوٹسٹا آگٹ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ راجرفیڈرر نے کائی نیشکوری ، رافیل نڈال نے ثام قیوری ،نوویک جوکووک نے ڈیوڈ گوفن،رابرٹو بوٹسٹا نے گائیڈو پیلا کوہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔