راولپنڈی (این این آئی)167 ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کاسلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز قتل کے 65اور منشیات کے 134مقدمات یعنی199مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔تمام عدالتوں نے کل903گواہان کے بیانات قلمبند کئے ۔پنجاب میں قتل کے 31اور منشیات کے 94،اسلام آباد میں قتل کے 1اور منشیات کے 1، سندھ میں قتل کے 16اور منشیات کے 12، خیبرپختونخوا میں قتل کے 13اور منشیات کے 25 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 4اور منشیات کے 2مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ایک مجرم کو سزائے موت اور 12 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر23 مجرموں کو کل66سال9 ماہ 22 دن قید اور4077700روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔