لندن(آن لائن)برطانیہ کے شہر مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے ، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے ، مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔