جدہ(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام تنظیم برائے سائنس وثقافت آئسیسکونے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصے کو زیرزمین راستے سے ایک سرنگ کے ذریعے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کو ملانے کی سرنگ کھو دنے کی شدید مذمت کی ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آئسیسکو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سلوان میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودیوں کے لیے سرنگ کھودا جانا بین الاقو می قو انین ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ عالمی برادری القدس کے اسلامی اور عرب تشخص کو پامال کرنے کے صہیونی جرائم کا نوٹس لے اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اسرائیل کو نکیل ڈالے ۔