اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ مریم نواز مجرمہ ہیں اور اس جرم کا ارتکاب انہوں نے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات داخل کرکے کیا ہے ، مریم نواز کی بات پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ جھوٹ اور فریب کرنے پر مجرم قرار پاچکی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز چوری ، فریب اور جھوٹ بولنے میں مجرم ثابت ہوچکی ہیں۔ وہ ویڈیو پر پریس کانفرنس کررہی ہیں اور ان کے دائیں جانب شہباز شریف بیٹھے ہیں جو اس گیم کے بابا ئے اعظم ہیں ۔