اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) محسن داوڑ محب وطن قبائلی عوام کو پاکستان کے خلاف ورغلارہاہے ، جس کے ثبوت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل چکے ۔آپریشن ضرب عضب سے قبل یہی محسن داوڑ ڈرون حملوں کا حامی تھا ، اے پی ایس واقعے پر تو محسن داوڑ کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا لیکن جب پاک فوج نے آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچانا شروع کیا تو محسن داوڑ کو پاک آرمی کے خلاف ان علاقوں میں لانچ کردیا گیا،دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج نے 1لاکھ کے قریب آپریشن کئے جس میں بڑی کامیابیاں ملیں۔ آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین اور امریکی کمانڈر سمیت پوری دنیا معترف ہے کہ پاک فوج نے ناممکن کو ممکن کیا۔سال 2001سے اب تک 81ہزار 7سو پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، محسن داوڑ کی آنکھ کیوں نم نہیں ہوئی ، محسن داوڑ کی ملک دشمن حرکتوں کی وجہ سے قانون حرکت میں آئے توبھارتی،امریکی،برطانوی اور افغانی میڈیا واویلا کھڑا کردے ،کیا وجہ ہے کہ محسن داوڑ کو سزا دینے کی بات کی جائے تو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا سابق سربراہ رحمت اﷲ نبیل اس کی حمایت میں میدان میں نکل آئے ،محسن داوڑ مفرور ہو اور غیر ملکی سفارتخانے میں اس کی کال ٹریس ہو، اس کا کیا مطلب ہے ؟ یہ وہ چند سوالات ہیں جن کا جواب محسن داوڑ کو دینا پڑے گا۔قانون کی عدالت میں تو وہ بولے گا لیکن عوامی عدالت میں بھی حساب دینا ہوگا۔قبائلی عوام محسن داوڑ اور اسکے حواریوں کا محاسبہ ضرور کرے گی۔