اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی)میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق ترقی کے بعد میجر جنرل ثاقب محمود کو چیف آف لاجسٹک سٹاف مقرر کرد یا گیا ہے ۔