لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز نارکوٹیکس لاہور کا صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ہیروئن، نشہ آور انجکشن، چرس اور جعلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں18سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن، چرس، جعلی شراب اور نشہ آ ور انجکشن برآمد کر لئے ، ڈائریکٹر جزل ایکسائز نارکوٹکس پنجاب چودھری مسعودالحق کی ہدایت پر ایکسائز انسپکٹر قمر شاہ کی سربراہی میں صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے 4ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔