لاہور(بابر علی) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے محکمانہ کارکر دگی میں بہتر ی کے لئے سٹریٹجک سپورٹ یونٹ میں بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں کر نے کا فیصلہ کیا ، جس کی پنجاب حکومت نے بھی منظوری دے دی ہے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے محکمانہ کارکردگی میں بہتری کے لئے سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ میں آٹھ عہدوں پر ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا، جس میں ایم پی ون سکیل کے تحت سالڈ ویسٹ ایکسپرٹ، لائیوسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ، کارپوریٹ گورننس اور میونسپل فنانس ایکسپرٹ ، ایم پی تھری سکیل کے تحت ریسرچ اسسٹنٹ سالڈ ویسٹ، ریسرچ اسسٹنٹ لائیو سٹاک مارکیٹس، ریسرچ اسسٹنٹ کارپوریٹ گورننس اور ریسرچ اسسٹنٹ میونسپل فنانس کے عہدے شامل ہیں ، ان ماہرین کو مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکج کے تحت ادائیگیاں کی جائیں گی، بنیادی تنخواہ ، ہاؤ س رینٹ اور یوٹیلٹی الاؤنس ملا کر ایم پی ون سکیل کے تحت تقریباً پانچ لاکھ روپے اور ایم پی تھری سکیل کے تحت تقریباً دو لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔