انقرہ(این این آئی) ترکی میں جرمن سیاحوں پر خودکش حملہ کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید 18 کو بری کردیا گیا، 2016ء کی بغاوت میں ملوث 32 فوجی افسروں کو عمر قید کی سزاسنادی گئی۔٭جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں 13منشیات سمگلروں کے گینگ کوسزائے موت سنادی گئی تین ایرانی ایک پاکستانی اور 9انڈونیشین شامل ہیں۔٭غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے مزید 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔٭لندن(نیٹ نیوز )لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ عورتوں کو بدلنے کی ضرورت نہیں، مردوں کو اپنا طرزِ عمل بدلنا ہو گا۔٭عمان(اے ایف پی) شاہ اردن عبداللہ دوم نے کہا ہے شہزادہ حمزہ ان کی حفاظت میں ہیں اور بحران ختم ہو گیا ہے ۔٭جدہ (نیٹ نیوز) سعودی شہر ابھا کی عدالت نے کرنٹ لگنے سے 2سالہ بچی کی ہلاکت پر 4سرکاری ملازمین کو قید کی سزا سنا دی۔٭تہران(نیٹ نیوز)بحیرہ احمر میں ایران کے پاسداران انقلاب کے جہاز پر حملہ کیا گیا ہے ۔٭لندن(نیٹ نیوز )برطانیہ میں ماحولیاتی کارکنوں نے سرمایہ دارکمپنی کے دفتر پردھاوا بول دیا ۔٭نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے مائونوازوں نے بھارتی فوج کے کشمیری کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کورہا کرنے سے انکار کردیا ۔٭انقرہ(آن لائن ) ترکی میں معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔٭اوسلو (این این آئی) ناروے کے سمندر میں تیل سے بھراہالینڈ کا کارگو جہاز بہہ گیا عملہ کو بچا لیا گیا ہے ۔ ٭نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے شہر جودھپور میں 16قیدیوں کے فرار پر جیل کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔٭لندن (این این آئی) لندن سے لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے ۔