غزہ(این این آئی)القسام بریگیڈ کے خلاف ناکام آپریشن پر صیہونی خفیہ ادارے کے افسر کو برطرف کر دیا گیا ہے ۔٭واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی درخواست پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ ٭ طر ابلس ( نیٹ نیوز ) لیبیا کے باغی فوجی جنرل ہفتر کے مسلح کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل ملے ہیں۔٭ ریاض(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں معاونت کرنیوالے عرب اتحاد نے ایک اور ڈرون طیارے کو مار گرایا ۔٭لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کیساتھ ظلم کرنیوالے ممالک کو ’’سفارتی قیمت‘‘ چکانی پڑے گی۔٭لاس اینجلس (اے ایف پی) امریکہ میں 2فوجی اہلکاروں کو رقم کے عوض میکسیکو سے تارکین وطن کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔٭ جنیوا(نیٹ نیوز)اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت پر متعین نمائندہ تفتیش کار ایگنیس کیلمارڈ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خشوگی کی موت پر مرتب کی گئی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کرے ۔٭ بر لن ( نیٹ نیوز ) ایک جرمن عدالت نے گز شتہ روز ایک عراقی شہری کو ایک ٹین ایجر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔٭ کلکتہ(صباح نیوز)بھارت میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کا ٹیکنیشن لینڈنگ گیئر کے خود کار ہائیڈرولک دروازے کے درمیان پس کر ہلاک ہوگیا ۔