لاہور (کرائم رپورٹر) مختلف جرائم میں ملوث72ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ ڈکیت و چور گینگز کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 کار، 4 موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ 7 ملزوں سے 7 پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو گرام چرس، 1 کلو سے زائد ہیروئن اور46لیٹرشراب برآمد کی گئی۔ مختلف مقدمات میں مطلوب6 اشتہاری وعدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 55ہزارروپے نقدی برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ، پرائس کنٹرول، گداگری، کرایہ داری، لاؤڈ سپیکر، ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔