انقرہ(این این آئی )ترکی میں حکومت کی ناروا پابندیوں سے تنگ آکر بطور احتجاج مسلسل 288 دن بھوک ہڑتال کرنے والی گلوکارہ اور ممنوعہ موسیقی بینڈ کی رکن ہیلن پولک گزشتہ روز دم توڑ گئیں۔ ٭سولومون(اے ایف پی)سولومون جزا ئر میں طاقتور طوفان کی زد میں آکر ایک مسافرکشتی سے 28 افرادسمندر میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ۔ ٭تہران (این این آئی )ایران میں ایک عالم دین نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب امریکہ اور یورپ کو انسداد کورونا مہم میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،جبکہ ایک رکن پارلیمنٹ بہرام پارسائی نے کہا ہے کہ اگر حکومت قم میں بر وقت لاک ڈائون کر دیتی تو آج کوروناپورے ملک میں نہ پھیل سکتا۔٭ادلب (نیٹ نیوز)شمالی شام میں داعش کے جہادیوں کی جیل ایک ٹائم بم قراردیدی گئی، اس کیفیت کی وجہ ہسکہ جیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے بعد داعش کے جہادی قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ہے