واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے گزشتہ روزکہاہے کہ وہ جنوبی سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات پرنظرثانی کررہاہے اورسوال اٹھایاہے کہ آیااس کے ایک دوسرے کے دشمن رہنمااتحادی حکومت کی تشکیل میں نئے التواء کے بعدعہدے کیلئے اہل بھی ہیں ۔افریقہ کیلئے اعلیٰ امریکی سفارتکارٹی بورناگی نے ٹو ئٹر پرکہاکہ ہمیں تاخیرکے تناظرمیں حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کاازسرنوجائزہ لیناہوگا۔