نیویارک(نیٹ نیوز) نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے خیراتی ادارے ’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کے فنڈز کو نجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر 2 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کے ذریعے خیراتی فنڈز کے ذاتی استعمال کا اعتراف بھی کیا تھا جس پر جج نے صدر پر جرمانہ عائد کردیا۔جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اعترافی میں بیان میں صدارتی انتخابات کے دوران اپنی مہم چلانے والی ٹیم کو اپنے ہی خیراتی ادارے ’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا غلط استعمال کیا گیا تاہم صدر نے معذرت کی اور نہ ہی اس عمل کو غیر قانونی سمجھا۔دوسری جانب امریکی صدر کے وکلاء اور اٹارنی جنرل کے درمیان ’’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کو تحلیل کرکے اس کے 1.7 ملین ڈالر فنڈز کو 8 غیر منافع بخش اداروں میں تقسیم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ادھر صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے جس کا سلسلہ 4 سال سے جاری ہے ۔