استنبول( آن لائن ) سعودی صحافی جمال خشوگی کی زندگی کے آخری لمحات میں ریکارڈ کی گئی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔خشوگی نے اپنے قاتلوں کو ان کا منہ بند نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ ٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پرممکنہ غیراعلانیہ جوہری سرگرمیوں کا الزام عا ئد کیا ہے ۔٭ واشنگٹن (آن لائن) سی این این نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 جھوٹ پکڑ لئے اور انکی تفصیل بھی بتا ئی ہے ۔٭اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مدت پوری ہونے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی۔عام انتخابات 21اکتوبر کو ہونگے ۔٭ عمان (این این آئی)اردن نے اپنے 2شہریوں کی اسرائیل میں گرفتاری پر تل ابیب سے احتجاج کرتے ہونے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔٭جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا کے سابق صدر یوسف حبیبی 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ٭صلاح دین( آن لائن ) امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر36ہزار کلو وزنی بموں سے شدید حملہ کیا ہے ۔