لاہور(جنرل رپورٹر،نیوز رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے چند دن قبل مستقل بنیاد پر تعینات کیے جانیوالے ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹراقبال شاہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیااور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو ایم ایس جناح ہسپتال کا عارضی چارج سونپ دیا ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی باجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور اورعبد القادر قمر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی زون لگا دیا۔