لاہور(نامہ نگارخصوصی، این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی نے تھانہ اکبری گیٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے چالان پر سماعت کی اور طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کودونوں کو گرفتار کر کے 6اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔