خرطوم(نیٹ نیوز)مصر کے ہمسایہ ملک سوڈان کے جمہوریت نواز مظاہرین کے رہنماؤں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔ یہ اجلاس 17 اگست کی اُس میٹنگ سے قبل اہم قرار دیا گیا ہے ، جس میں مرکزی سیاسی تنظیم کے لیڈر اور ملکی فوجی کونسل سوڈان میں سویلین حکومت کے قیام کے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ مصر میں ہونے والی میٹنگ میں مظاہرین کے مختلف گروپوں کے رہنماؤں کو بلایا گیا تھا تا کہ وہ ایک موقف پر قائم ہو سکیں۔ گزشتہ ماہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سوڈان کی طاقتور فوجی کونسل کے سربراہ جنرل محمد حمدان داغلو سے ملاقات کی تھی۔