لاہور(شوبز ڈیسک)معروف آرٹسٹ سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی۔سارہ بلوچ ملک کی معروف آرٹسٹ ہیں جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ مقبول آرجے بھی ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی بارحمد باری تعالیٰ پڑھی ہے ۔سارہ بلوچ نے میرا چلنا، میرا رکنا، میرا تھکنا، میرا گرنا، میرا اٹھنا، میرا جھکنا، اللہ ہو ہے کے عنوان سے حمد پڑھی جسے انہوں نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے ۔اس حمد کی خاص بات یہ ہے اس کا میوزک غیرمسلم شیلم زاویر نے تیار کیا ہے جو ذاتی طور پرعیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اوران کے لئے حمد کا میوزک تیار کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے ۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے میں آرٹ کے مختلف شعبوں میں کام کرچکی ہوں، میں نے بہت سے جنگلز بھی کئے ہیں لیکن اب باقاعدہ گلوکاری کا آغازکرتے ہوئے سب سے پہلے حمد پڑھی ہے جسے سب نے بہت پسند کیا ہے ۔