لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین ظریف کی 59ویں برسی کل منائی جائے گی ۔ ظریف کا اصل نام محمد صدیق تھا وہ معروف کا میڈ ین منور ظریف کے بھائی تھے اور وہ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ، اپنے دس سالہ فنی کیرئیر میں انہوں نے چالیس سے زائد فلموں میں ناقابل فراموش اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی مقبول عام فلموں میں ’’ پاٹے خان،کرتار سنگھ،چھو منتر ، یکے والی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ظریف نصف 30 اکتوبر 1960ء کو انتقال کر گئے تھے ۔