کراچی (عمران شیخ ) معروف صوفی و لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملک و بیرون ممالک سے پروگرامز کیلئے رابطہ کیا جارہا ہے لیکن اب فیصلہ کر لیا ہے اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی۔ عملی طورپر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کیلئے وقف کررہی ہوں، شوبزچھوڑنے کافیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کی مشکور ہوں جنہوں نے گذشتہ 25 برسوں میں میرے گیتوں کو پسند کیا اور مجھے ایک عام گلوکارہ سے بین الاقوامی گلوکارہ بنانے میں معاون ثابت ہوئے ، امید ہے اس فیصلے سے بھی میرے مداح متفق ہوں گے ۔