کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی مارکیٹ میں مخالفین سے تکرار، نوک جھونک اور تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مفتاح نے وضاحتی بیان میں کہا کہ مجھے گالی نہیں دینا چاہئے تھی، یہ میری غلطی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو ایک شخص کی جانب سے چور کہنے پر مشتعل ہوگئے اور ان کی زبان سے غیر پارلیمانی الفاظ بھی نکلے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق مفتاح اسماعیل نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے ، میں ایک مارکیٹ میں گیا تھا، وہاں کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلا رہے تھے ، وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے ، میں نے کہا نواز شریف کو چور مت کہیں، جب دوسری مرتبہ انہوں نے نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا آپ خود چور ہیں۔