سرینگر(این این آئی)بھارت میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کے بعد اب حلقہ بندیوں کی آڑ میں ہندو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی راہ ہموار کرنے کی سازش کر ر ہی ہے ۔ بی جے پی کی کشمیر شاخ کے سربراہ رویندر راعنا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ پارٹی حلقہ بندیوں کے بعد جموں وکشمیر میں اپنا پہلا وزیر اعلیٰ لانا چاہتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں حلقہ بندیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گا۔