لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ کے علاقے تاجپورہ میں دو منزلہ خستہ حال مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دبنے سے خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے ۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔