لندن(نیٹ نیوز) برطا نوی ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ منائی تاہم کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہی خاندان کے دیگر ارکان تقریب میں شریک نہ ہو سکے ۔94 سالہ ملکہ اور 99 سالہ پرنس فلپ کی شادی 20 نومبر 1947 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔ شادی کی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان کارڈز کو دیکھ رہی ہیں جو ان کے پڑپوتے شہزادہ جارج، شہزادہ لوئیس اور پڑپوتی شہزادی شارلوٹ نے انہیں بھیجے ہیں،یہ تصویر ونڈسر محل میں اتاری گئی جو مغربی لندن میں ملکہ کی رہائش گاہ ہے اور جہاں یہ شاہی جوڑا لاک ڈاؤن کے دوران قیام پذیر ہے ۔ملکہ اس موقع پر ہیرے اور جواہرات سے مزین وہی زیورات پہنی ہوئی تھیں جو انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں اور اپنے ہنی مون کے پہلے حصے کے دوران جنوبی انگلینڈ کے بروڈلینڈز میں تصویریں بنواتے وقت پہنے ہوئے تھے ، شاہی امور پر نگاہ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ اور فلپ کی زندگی میں بھی ایک عام شادی شدہ جوڑے کی طرح بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے اپنے چار میں سے تین بچوں کی شادی شدہ زندگیوں میں کسی طرح کی مداخلت کرنے سے گریز کیا ، شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق اکٹھے وقت گزارنے پر وہ بہت خوش ہیں ۔
ملکہ الز بتھ، فلپ نے شادی کی 73ویں سالگرہ منائی
هفته 21 نومبر 2020ء

یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 21 نومبر 2020ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
بدھ 27 جنوری 2021ء
-
بدھ 27 جنوری 2021ء
-
بدھ 27 جنوری 2021ء
-
بدھ 27 جنوری 2021ء
-
بدھ 27 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء