لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے ۔ بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک سیاسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت مزاکرات کے ذریعے سیاسی تناؤ ختم کرنے کی کوشش کرے ۔ حکومت اور اپوزیشن ذاتی نہیں قومی مفادات کو فوقیت دیں۔ کشمیر کاز کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔