لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس لاہور آفس میں گز شتہ روز لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے دوران مشتعل افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے زخمی اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے ۔ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے زخمی کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل ادریس احمد کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک دئیے ۔انسپکٹر عمران محبوب ،انسپکٹر آصف عطاء ،انسپکٹر توقیر انجم، سب انسپکٹرزمحمد زبیر، محمد نعیم ،تنویر، جاوید اختر میں چیک تقسیم کئے گئے ۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے پر تشدد ہنگاموں میں شدید زخمی ہونے والے مجموعی طور پر103 اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے ۔سی سی پی او نے اہلکاروں سے گفتگو کرتے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دوران ڈیوٹی شہید اور زخمی ہونے والے پولیس جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔