لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے کارروائی کرتے ہوئے شہری علی شاہ کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا کر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیو الے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان حسنین شہباز، محسن، داؤد اور شاہد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شہری علی شاہ کو تقریباً 2 ہفتے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ شہری علی شاہ کی درخواست پر تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں نامزد ملزم عدیل عبوری ضمانت پر ہے ۔