لاہور(سپیشل رپورٹر)مناواں کے علاقے سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں 50 سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت یوسف مسیح کے نام سے ہوئی ہے اس کی موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی۔